ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این جی ٹی نے بھوپال میں سرکاری اراضی پر تجاوزات کرنے والوں کو سزا دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی

این جی ٹی نے بھوپال میں سرکاری اراضی پر تجاوزات کرنے والوں کو سزا دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی

Mon, 23 Aug 2021 11:53:22    S.O. News Service

نئی دہلی، 23؍اگست (ایس او نیوز)نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی) نے مدھیہ پردیش کے بھوپال کے ایک گاؤں میں سرکاری زمین پر تجاوزات اور ایک نالے میں سیوریج کوبہانے کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ٹربیونل کے چیئرمین جسٹس آدرش کمار گوئل کی سربراہی میں بنچ نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے افسران، سیکرٹری شہری ترقی، ایم پی اور ممبر سیکرٹری،ریاستی ایم پی پی سی بی شامل ہیں۔ ٹریبونل نے کمیٹی سے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے معاوضہ وصول کیا جائے اور نالے کے بہاؤ کو بحال کیا جائے اور سیوریج کو اس میں خارج ہونے سے روکا جائے۔بنچ نے کہاکہ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ایسا کرتے ہوئے مقررہ طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔وہیں اس عمل میں دو سال گزر چکے ہیں، اس لئے روزانہ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جا سکتی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ریاست کے اعلیٰ حکام ان افسران کے خلاف مناسب کاروائی کریں گے جوغیر قانونی نظام میں ملوث ہیں اور قانون کے نفاذ میں رکاوٹ ہیں۔ کارروائی کی رپورٹ اگلی تاریخ سے پہلے ای میل کے ذریعے بھیجنی ہے۔ٹربیونل مدھیہ پردیش کے رہائشی ہردیش کیر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کر رہا تھا۔


Share: